Jan 17, 2020 06:15 pm
views : 276
Location : Different Places
Islamabad- NAB approves filing fresh graft references against Nawaz, Zardari, Gilani
اسلام آباد، نواز شریف، زرداری اور گیلانی کیخلاف ایک اور نیب ریفرنس کی منظوری
نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت3 انکوائریاں محکموں کو واپس بھجوا دیں، چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے3ریفرنسز کی منظوری دی، پہلا ریفرنس سابق وزرائے اعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، سابق صدر آصف زرداری، خواجہ انور مجید، عبدالغنی مجیدکے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس سکینڈل میں دائر کیا جائے گا۔ ان پر سرکاری توشہ خانہ سے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گاڑیاں، تحائف لینے کاالزام ہے جس سے خزانے کوبھاری نقصان پہنچا، اسی طرح سابق سفیرکامران شفیع اور سابق ہائی کمشنر برطانیہ واجد شمس الحسن کیخلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی۔
ملزمان نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خزانے کو بالترتیب27ہزارڈالر اور28ہزار پونڈ کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے عوام کو دھوکہ دیکر 78 لاکھ روپے ہتھیائے۔ اجلاس میں 4انویسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی،
ایگزیکٹو بورڈ نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے3 انکوائریاں نیب دائرہ کار سے بابر ہونے کے سبب محکموں کو واپس ارسال کردیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز/ کوآپریٹو سوسائٹیز سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں، احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت28 ماہ میں 158ارب روپے برآمد جبکہ 630 ریفرنس دائرکئے، مضاربہ/مشارکہ کے 45 ملزمان کو گرفتار کرکے اربوں روپے برآمد کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔