Jan 17, 2020 07:17 pm
views : 254
Location : Domestic place
Rawalpindi- Will not accept changes to seminary syllabus, religious education system: Fazl
راولپنڈی، اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے بھی عوام کو مایوس کیا، مولانا فضل الرحمان
راولپنڈی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں ناجائز اور نااہل حکومت ملک پر مسلط ہے، عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں کرب کا شکار ہے اور بے روزگاری سے تنگ عوام بچے بیچنے اور خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، مالیاتی ادارے بیٹھ گئے ہیں اور دوسری جانب اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے بھی عوام کو مایوس کیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جسے ہم اپوزیشن کہتے تھے بظاہر وہ اب حکومت کاحصہ نظر آرہی ہے، توقع تھی بڑی سیاسی جماعتیں قوم کو بحران سے نکالیں گی لیکن بڑی سیاسی جماعتوں کے حالیہ اقدام سے مایوسی پیدا ہوئی، موجود سیاسی ماحول سے ہیجان اور ناراضیاں پیدا ہوئیں، آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر حزب اختلاف کا حکومت کا ساتھ دینے سے نقصان ہوا، اپوزیشن کا انتشار ناجائز حکومت کے استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آزادی مارچ کےآفٹر شاکس اب نظر آرہے ہیں، ہم اپنے مؤقف پر کھڑے ہیں اور اس کے ساتھ آگے بڑھیں گے، تبدیلی شروع ہوچکی تھوڑے عرصے میں بڑی تبدیلیاں نظرآئیں گی، عوامی طاقت کے ذریعے اس حکومت سے نجات حاصل کریں گے۔