Jan 18, 2020 12:00 pm
views : 274
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Supreme Court denies hearing of Pervez Musharraf's appeal against the death sentence of a special court in a serious treason case
اسلام آباد، پرویز مشرف کے سرنڈر کرنے تک پٹیشن وصول نہیں کی جاسکتی، سپریم کورٹ
http://www.tnnasia.tv
سپریم کورٹ نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے سزائے موت کے فیصلے کیخلاف جنرل (ر)پرویزمشرف کی اپیل کی سماعت سے انکار کر دیا۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ رولز 1980 کے رول 8 کے آرڈر کے تحت اپیل پر اعتراض عائد کرتے ہوئے اسے واپس لوٹادیا۔ جس کے تحت مجرم کے حکام کے سامنے سرنڈر ہونے تک پٹیشن وصول نہیں کی جاسکتی۔
پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر معمولی بات نہیں، رجسٹرار آفس کے آرڈر کے خلاف 30 کے اندر ایک اپیل دائر کریں گے، اس سلسلے میں پہلے ہی اپنے دلائل تیار کرلیے ہیں۔
گزشتہ ماہ خصوصی عدالت کے فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی خصوصی عدالت کی تشکیل اور پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔
اس کے باوجود پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔