اسلام آباد، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تمام شکایتیں نظر انداز، وزیراعظم عمران خان کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے شکایات کے معاملے پر وزیراعظم نے فیصلہ اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا۔وفاقی وزراء نے پنجاب میں گورننس، ترقیاتی اسکیموں اور اختیارات کے حوالے سے شکایات کی تھیں اور جن لوگوں نے وزیراعظم سے شکایت کی ان میں فواد چوہدری، طارق بشیر چیمہ، شفقت محمود اور دیگر شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کو قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
واضح ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ کارکردگی پر جہاں اپوزیشن جماعتیں تنقید کررہی ہیں وہیں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں جب کہ وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط بھی لکھا۔