Jan 18, 2020 06:17 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Islamabad- Kaleem Imam will remain the IG Sindh, Federation Stablishment Division
اسلام آباد، فی الحال کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے، وفاق کا سندھ حکومت کو جواب،سندھ حکومت کلیم امام کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک قائم مقام آئی جی نہیں لگا سکتی
سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا گیا تھا جس میں کلیم امام کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نئے آئی جی کے لیے نام بھی تجویز کیے گئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ حکومت کے آئی جی کے تبدیلی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ سندھ حکومت کلیم امام کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک قائم مقام آئی جی نہیں لگا سکتی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن وزیراعظم کی ہدایت پر فیصلہ کرے گی۔