Jan 18, 2020 06:20 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Karachi- conspired against me, says Farooq Sattar
کراچی، میرے خلاف سازش کی گئی، فاروق ستار کہتے ہیں پہلے پارٹی کے وڈیروں نے مجھ سے سربراہی لی پھر رکنیت معطل کی گئی، ایم کیو ایم آج نشان عبرت بن گئی ہے
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے وزرات چھوڑنے کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے خالد مقبول صدیقی کے دعوے؟ ان کو وزارت قبول نہیں کرنی چاہیے تھی۔
فاروق ستارنے مزید کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں، وہ ایم کیوایم کے وزیر ہیں تو مستعفیٰ ہوجائیں اور ایم کیوایم کی سینیٹر شپ بھی چھوڑ دیں۔
یاد رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے 12 جنوری کو پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا تھا ہم نے مشکل کی ہر گھڑی میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیا لیکن 18 ماہ گزرنے کے باوجود ہمارے ایک بھی مطالبے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔