دوحہ،وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی کی قطر میں قید پاکستانیوں سے ملاقات
وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قید پاکستانیوں سے ملاقات کے لیے جیل پہنچ گئے شہریار آفریدی نے قید پاکستانیوں سے ملاقات کی،وزیر مملکت کو اپنے درمیان دیکھ کر قیدیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
قیدیوں کا کہنا تھا کہ پہلی بارکسی پاکستانی وزیر نے ہماری داد رسی کی اور جیل میں خود ملنے آئے، وزیرانسداد منشیات شہریار آفریدی نے جیل میں قید پاکستانیوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔اس موقع پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کا ویژن بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیحات میں شامل ہے۔دریں اثناء شہریار آفریدی نے سٹاف میجر جنرل سعد بن جاسم ال خولیفی ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی سے ملاقات بھی کی۔علاوہ ازیں وزیر انسداد مشیات و سیفران شہریار خان آفریدی کی قطر میں پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ کے ہمراہ قطری وزیر الجفالی النعیمی وزیر انصاف اور وزیر مملکت برائے امور کونسل برائے وزراء ڈاکٹر عیسیٰ بن سعد سے ملاقات کی،منشیات سے آگاہی مہم پر حال ہی میں لانچ ہونے والی زندگی ایپلیکشن پر شہریار خان افریدی نے ڈاکٹر عیسیٰ بن سعد کو بریف کیا۔
اس موقع پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ قطر میں ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ ایک بہت بڑا ایونٹ ہے۔ جس میں قطر و پاکستان ملکر نوجوان نسل میں منشیات کی روک تھام و آگاہی مہم میں بہتر کام کرسکتے ہیں،ملاقات کے دوران شہریار خان آفریدی نے قطر میں موجود پاکستانیوں کے جائز مسائل کو بھی اجاگر کیا جس پر وزیر انصاف نے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دیہانی کرائی۔