Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 19, 2020 08:56 pm views : 252

Location : Different Places

Quetta- PM Imran hails Quetta hero who saved more than 100 lives
  • Urdu

کوئٹہ،بلوچستان میں شدیدبرف باری دو شخصیات ہمت و جرات کی مثال بن گئیں

بلوچستان میں حالیہ برف باری کے بعد پیدا ہونے والے مشکل حالات میں دو شخصیات ہمت و جرات کی مثال بن کر سامنے آئیں ، ایک کچلاک کا نوجوان سلیمان خان جس نے برف باری میں پھنسے سو سے زائد افراد کو ریسکیو کیا ، دوسرا چھ سال کا بچہ اسد اللہ جو گھر کا چولہا جلانے کے لیے برف باری کے دوران روزگار کی تلاش میں باہر نکلا۔
کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی کلی قاسم کے 30سالہ نوجوان سلیمان خان کو جب معلوم ہوا کہ سیکڑوں لوگ برفباری کے طوفان میں کان مہترزئی کے علاقہ میں پھنسے ہوئے ہیں تو اس سے رہا نہ گیااور اپنی لینڈ کروزر گاڑی میں برف کے طوفان میں پھنسے بچوں ،خواتین ،بزرگوں اور دیگر مسافروں کو نہ صرف ریسکیو کیابلکہ انہیں کھانا کھلایا اور اپنے گھر میں آرام کیلئے جگہ بھی دی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل نے اس نوجوان کو اعلیٰ خدمات پر شیلڈ سے نوازا۔
سلیمان خان کی طرح کی ہمت وجرات کا مظاہرہ کرنے والے کمسن اسد اللّٰہ نے اپنے گھر کا چولہا جلانے کیلئے منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ کی سردی میں حالی روڈ پر بوٹ پالش کرنے کا ٹھکانہ آباد کیا ،معصوم بچے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے اس بچے کو اپنے پاس بلاکر نہ صرف دست شفقت رکھا بلکہ نقد رقم، راشن، گھریلو ضروریات کا سامان اور گرم کپڑے بھی دیئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے بھی بلوچستان میں برفباری کے دوران سو سے زائد پھنسے مسافروں کی جان بچانے والے سلیمان خان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم کوشہری سلیمان خان پر فخر ہے۔
حوصلہ، ہمدردی اور احساس ذمہ داری، یہ تینوں چیزیں یکجا ہوں تو بڑی سے بڑی مشکل بھی کوئی اہمیت نہیں رکھتی، یہی بات سچ ثابت کر دکھائی سلیمان خان اور اسداللّٰہ نے جو بجا طور پر بلوچستان کا فخر ہیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved