Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 20, 2020 01:15 pm views : 280

Location : Domestic Place

Islamabad- Federal Government decides to the basic salaries of all employees from Grade 1 to 22 will be increased by 100 percent.
  • Urdu

اسلام آباد، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہیں بڑھاکر ایک برابر کرنے کا فیصلہ، نظرثانی شدہ پیکج کے تحت سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ ہو گا
http://www.tnnasia.tv

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافے کا امکان ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین کی وفاقی سروس تشکیل نو کمیٹی نے اس حوالے سے اصول فیصلہ کر لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں اور مراعات میں موجود امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2017  میں لاگو تنخواہوں کے اسکیل کی بنیاد پر ردوبدل کیا جائے گا۔ مدت ملامزت کے لحاظ سے بنیادی گریڈ کے پیش نظر تنخواہیں بڑھائی جائیں گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت گریڈ 1 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9 ہزار روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگا، گریڈ 2 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9 ہزار 300 روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ 19 ہزار روپے سے زائد، گریڈ 3 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9 ہزار 610روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ 21 ہزار 310 روپے اضافہ ہوگا۔
گریڈ 4 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9900 روپے زیادہ سے زیادہ 23 ہزار 100 روپے، گریڈ 5 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 10260 روپے زیادہ سے زیادہ 25260 روپے، گریڈ 6 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 10620 روپے زیادہ سے زیادہ 27240 روپے، گریڈ 7 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 10990 روپے زیادہ سے زیادہ 29290 روپے، گریڈ 8 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 11380 روپے زیادہ سے زیادہ 31480 روپے، گریڈ 9 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 11770روپے زیادہ سے زیادہ 31480 روپے،گریڈ 10 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 12160روپے زیادہ سے زیادہ 36160روپے کا اضافہ ہوگا۔
گریڈ 11 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 12570روپے زیادہ سے زیادہ 38970روپے، گریڈ 12 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 13320روپے زیادہ سے زیادہ 42120روپے، گریڈ 13 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 14260روپے زیادہ سے زیادہ 45760روپے، گریڈ 14 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 15180روپے زیادہ سے زیادہ 50280روپے، گریڈ 15 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 16120روپے زیادہ سے زیادہ 56020 روپے، گریڈ 16 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 18910روپے زیادہ سے زیادہ 64510 روپے اضافہ ہوگا۔
اسی طرح گریڈ 17 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 30370 روپے زیادہ سے زیادہ 76370روپے، گریڈ 18 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 38350 روپے زیادہ سے زیادہ 95750 روپے، گریڈ 19 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 59210روپے زیادہ سے زیادہ 120210روپے، گریڈ 20 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 69090 روپے زیادہ سے زیادہ 132230روپے، گریڈ 21 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 76270روپے زیادہ سے زیادہ 146720روپے اضافہ ہوگا۔
سب سے زیادہ اضافہ گریڈ 22 کے ملازمین کیلئے کم سے کم 82380 روپے زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ 64 ہزار 560 روپے تک کا ہوگا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved