Jan 20, 2020 07:27 pm
views : 243
Islamabad- American Magazine publishes Imran Khan's photo on the cover page due to raise voice against climate change
اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی 5 عالمی شخصیات میں شامل،ٹائم میگزین نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر عمران خان کی تصویر سرورق پر شائع کردی
ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعظم عمران خان کی عالمی سطح پر پزیرائی ہورہی ہے۔ ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کرتے ہوئے ان کی تصویر سرورق پر چھاپی ہے۔
عالمی اقتصادی فورم کے تعاون سے عالمی جریدے نے عمران خان کیساتھ جرمن چانسلر اینگلا مرکل، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر بھی شائع کیں۔وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کریں گے۔
دوسری طرف فکس ٹیکس اسکیم کے تحت 10 کروڑ ٹرن اوور تک رجسٹریشن سے چھوٹ کا اعلان متوقع ہے۔وزیر اعظم عمران خان تاجروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم سمیت متعدد مراعات کا اعلان کریں گے۔تاجروں کیلیے اردو زبان میں سادہ و آسان انکم ٹیکس ریٹرن فارم بھی متعارف کروایا جائے گا ۔ تاجروں اور ایف بی آرکے درمیان 30 اکتوبر کو ہونے والے معاہدہ کے مطابق 10کروڑ تک کی ٹرن اوور والے تاجروں کیلیے ڈیڑھ فیصد ٹرن اوور ٹیکس کے بجائے صفر اعشاریہ 5فیصد ٹرن اوور ٹیکس کیا جارہا ہے۔ 10 کروڑ روپے تک کی ٹرن اوور والے کو رجسٹریشن سے چھوٹ ہو گی۔