Jan 20, 2020 07:30 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Lahore- Pakistan does not need any enemy, Maryam Aurangzaib
لاہور، عمران خان کے ہوتے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں،ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان نے پاکستان کوتباہی کےگڑھےکی طرف موڑ دیا
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی کے گڑھے کی طرف موڑ دیا ہے، عوام کو نواز شریف کے ترقی کرتے پاکستان اور نئے پاکستان کا فرق پتہ چل گیا، ان کی نااہل قیادت میں پولیو سے لے کر ڈینگی نے تباہی مچائی، گندم اور چینی میں اربوں روپے کمالئے، ان کی نااہلی کا رونا پیاز سے لے کر ٹماٹر کے نایاب ہونے تک ہر گھر میں رویا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، وہ دانستہ پاکستان کے قومی مفادات کا خون کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ 14 فیصد مہنگائی اور تاریخی 11 ہزار ارب کا قرض لے کر نالائقی کا ریکارڈ قائم کرچکے، ان کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے، تباہی کا یہ سفر نہ رُکا تو پورا پاکستان خدانخواستہ لنگر خانے میں تبدیل ہوجائے گا۔