Jan 20, 2020 07:31 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Lahore- Gas and Wheat Crises Artificial, says Fazal ur Rehman
لاہور، گندم اور گیس ملکی پیداوار ہیں؛ بحران مصنوعی ہے، فضل الرحمان کہتے ہیں آٹا ، گیس بحران نے قوم کو نام نہاد حکومت کی اصلیت دکھا دی
پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مصنوعی بحران سے امیر کو امیر ہونے کا موقع اور غریب کو خودکشیوں پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ان بحران کا ذمہ دار سامنے نہیں آرہا، نام نہاد حکومت اسکرین سے آؤٹ ہے، قوم کو بتا یا جا ئے کہ آٹا بحران کے اصل حقائق کیا ہیں، آٹا بحران کے ساتھ ساتھ گیس بحران نے قوم کو نام نہاد حکومت کی اصلیت دکھا دی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آٹا اور روٹی کی قیمتوں اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کانوالہ چھیننے کے مترادف ہے، ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے غریب عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کے بحران نے غریب عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔