Jan 21, 2020 06:52 pm
views : 246
Location : Domestic place
Islamabad- Can hardly afford home expenses in current salary, says PM Imran
اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان کو بھی تنخواہ سے گھر چلانے میں مشکل کا سامنا
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے احساس ہے کہ مہنگائی زیادہ ہوگئی ہے مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے میرے گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں تاجروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چھوٹے تاجروں نے میرا بہت ساتھ دیا اعتماد نہ ہونے کے سبب پہلے چھوٹے تاجر ٹیکس کم دیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے معاشی ٹیم اور تاجروں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے ساتھ ہی معاشی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے لیے کوشش کررہے ہیں، ہم نے وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعظم آفس کا خرچہ 30 سے 40 فیصد کم کیا، آج میں اپنے گھر کا خرچ خود اٹھاتا ہوں، خزانے سے نہیں لیتا، بیرون ملک گیا تو سابق حکمرانوں کے خرچوں سے کم خرچہ کیا، پاک فوج نے پہلی بار اپنا خرچ کم کیا۔
انہوں نے کہا کہ قرض کی دلدل میں پھنسے ممالک کی خارجہ پالیسی بھی متاثر ہوتی ہے، ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررے ہیں، ہم تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے پارٹنر بنیں اور ملک کی بہتری کیلئے کام کریں ہم آپ کی رکاوٹیں دور کریں گے، آپ اوپر جائیں گے تو پاکستان اوپر جائے گا، آپ ترقی کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم ورلڈ اکانمک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہوگئے۔ فورم میں معاشی، جیو پولیٹیکل اور ماحولیاتی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا اور وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم کی خصوصی نشست سے خطاب کریں گے۔