Jan 21, 2020 07:23 pm
views : 267
Location : Domestic place
Islamabad- Opposition virtually broken, PPP, PML-N and ANP ousted from coalition
اسلام آباد، اپوزیشن عملاً ٹوٹ گئی، پی پی، ن لیگ اور اے این پی کو اتحاد سے نکال دیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن
آزادی مارچ میں علامتی طور پر اکٹھی اور عملاً الگ الگ نو جماعتی اپوزیشن اتحاد بالاخر ٹوٹ گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے نو جماعتی اپوزیشن میں سے چھ جماعتوں کو حقیقی اپوزیشن قرار دے دیا۔
انہوں نے پی پی اور ن لیگ کو ساتھ لینے کے حوالے سے عطار کے لونڈے قرار دیتے ہوئے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جلسوں کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ نواز شریف کو کیا ہوا؟
مرکزی جمیعت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر نے کہا کہ اگر کوئی ووٹ کو عزت دینے سے پیچھے ہٹ جائے تو ہم تو پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
جن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ان میں جے یو آئی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، جے یو پی، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی اور مرکزی جمیعت اہلحدیث شامل ہیں۔