Jan 21, 2020 08:10 pm
views : 255
Location : Interior ministry office
Islamabad- Pakistan did very well in short time on FATF, US Assistant Secretary of State Alice Wells
اسلام آباد، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پر کم وقت میں بہت بہتر کارکردگی دکھائی،ایلس ویلز
امریکی وزیر خارجہ کی معاون خصوصی ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں جہاں انہوں نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران داخلی امور اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کو بتایا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو کافی حد تک حل کر لیا ہے اور اس حوالے سے مزید پیشرفت بھی جاری ہے۔اس موقع پر امریکی وفد نے تارکین وطن کی روک تھام کے حوالے سے ایک منظم اور پختہ طریقہ کار وضع کرنے کی تجویز بھی دی جس کی مدد سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جا بسنے کے سلسلے کو روکا جا سکے اور مستقبل میں اس نظام سے فائدہ بھی اٹھایا جاتا رہے۔
پاکستانی حکام نے امریکی وفد کو بتایا کہ نومبر، دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں حل کیے جانے والے کیسز کی رپورٹ امریکی سفارت خانے کو بھیج دی گئی ہے جس پر امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ستائشی انداز میں کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے بروقت جوابات کا عمل قابل تعریف ہے۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کے دوران عالمی غیر سرکاری تنظیمیں ( این جی اوز) کی رجسٹریشن کے لیے طے پانے والے طریقہ کار سے بھی امریکی وفد کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ معاون خصوصی ایلس ویلز دورہ بھارت اور سری لنکا کے بعد چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے کریں گی۔ اس کے علاوہ تھنک ٹینک سے خطاب اور سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقات بھی متوقع ہے۔