Jan 21, 2020 08:22 pm
views : 266
Location : Domestic place
Karachi- Sugar prices were also increased after the prices of flour were increased across the country
کراچی، آٹے اور گندم کے بحران کی آڑ میں شوگر مافیا نے بھی الو سیدھا کرلیا
کراچی میں چینی کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو چینی 78 روپے ہو گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں فی کلو چینی 5 روپے اضافے کے ساتھ 80 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔لاہور میں فی کلو چینی کی قیمت ڈھائی روپے بڑھا کر 80 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ پشاور میں چینی کی قیمت 73 روپے فی کلو تھی جو اب 5 روپے اضافے کے بعد 78 روپے ہوگئی ہے۔
کرشنگ سیزن جاری ہونے کے باوجود 100 کلو چینی کی بوری 500 روپے مہنگی کردی گئی۔جس کے نتیجے میں ایک بوری کی قیمت 6 ہزار 8 سو 60 سے بڑھاکر 7 ہزار 3 سو 40 روپے کردی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں چینی کے ریٹ 50 روپے فی کلو سے بھی کم ہیں اور اس ریٹ پر عالمی منڈیوں سے خریدی گئی چینی پاکستانی مارکیٹ میں 100 کلو بوری 5 ہزار 800 روپے کی پڑے گی۔ چینی کی قیمت میں اچانک اضافے پر انتظامیہ خاموش اور ذخیرہ اندوز متحرک ہیں اور انہوں نے چینی کو اسٹاک کرنے کیلئے اربوں روپے لگادیئے۔
خیال رہے کہ ملک میں زیادہ تر شوگر ملز سیاسی شخصیات کی ہیں جن میں حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاستدان بھی شامل ہیں۔