ٹھٹھ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں مرضی کے آئی جی، کیا سندھ کالونی ہے جو اپنا آئی جی بھی نہیں لگاسکتا، بلاول بھٹو زرداری
دھابیجی
میں نئے پمپنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے
کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو ایک سال کا عرصہ ہو چکا ہے، لیکن اس دوران وفاقی
حکومت کی جانب سے سندھ میں کسی ایک ترقیاتی منصوبے کا فیتہ کاٹنے کی تقریب
کا انعقاد بھی نہیں ہوا، صوبے میں کہیں ایک پتھر بھی نہیں لگایا۔
کیا
آج تک سندھ ایک کالونی ہے جو اپنی مرضی کا آئی جی بھی نہیں لگاسکتایہ
حکومت غریب کے لیے عذاب بن چکی عوام کا خون چوس رہی ہےکٹھ پتلی حکومت خود
گرجائے گی۔
بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ نااہل حکومت قوم کو بانٹ
رہی ہے، وفاق کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اپنی نااہلی و نالائقی کو چھپانے کے
لیئے گالی دینے کے بجائے سلیکٹڈ حکومت کام کرے۔
انہوں نے کہا کہ دو
نہیں ایک پاکستان کا نعرہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے لگایا تھے جسے موجودہ
حکمرانوں نے چرالیا، لیکن نقل کے لیئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔