Jan 22, 2020 06:16 pm
views : 244
Location : NAB Headquarters
Islamabad- Chairman NAB says NAB is following the policy of corruption-free Pakistan
اسلام آباد، بدعنوانی زہر، آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب
نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب افسران بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کی کرپشن فری پاکستان پر ایمان کی پالیسی پر قومی فرض سمجھ کر عمل کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم ہونے سے انکوائری اور انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری آئی ہے، احتساب عدالتوں میں نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 70 فیصد ہے۔
جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کی آپریشنل میتھڈالوجی تین مرحلوں، شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن پر مشتمل ہے۔