Jan 22, 2020 06:27 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad- Sikandar Sultan Raja elects New Chief Election Commissioner
اسلام آباد، الیکشن کمیشن مکمل، سکندر سلطان راجہ نئے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے
چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا گیا جبکہ سندھ سے ممبر الیکشن کمیشن کے لیے نثار درانی جب کہ بلوچستان سے شاہ محمد جتوئی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔کمیٹی کی چیئرپرسن اور وفاقی وزیرشیریں مزاری بھی چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر اتفاق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ناموں پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔
شیریں مزاری نے اتفاق رائے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نام اب وزیراعظم کو بھیجے جائیں گے، اس روایت کو آگے لے کر چلیں گے۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے ناموں پر اتفاق رائے ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جو کام اتفاق رائے سے ہوجائے وہ اچھا ہوتا ہے، لچک کا مظاہرہ دونوں طرف سے کیا گیا ہے، حکومت پہلے اپنے نام پر بضد تھی لیکن پھر نام تبدیل کیے جس سے عمل آسان ہوا۔
ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے کسی سابق بیورو کریٹ کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے ممبر کیلئے فائنل کیے جانے والے نثار درانی حیدرآباد لاء کالج کے پرنسپل ہیں۔