Jan 22, 2020 06:34 pm
views : 230
Location : Accountability Courts
Islamabad, Mega Money Laundering Case, another accused against Asif Zardari becomes promise witness
اسلام آباد، میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا
پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا جبکہ احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔
جج نے آصف زرداری کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے استفسار کیا کہ فرد جرم عائد کی جانی ہے ، شریک ملزم انور مجید کہاں ہیں؟۔ وکیل نے بتایا کہ انور مجید کراچی کے اسپتال میں ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔
نیب پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ ہم نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ملزمان پر فردجرم عائد کی جائے۔ فاروق نائیک نے اعتراض کیا کہ عبوری ریفرنس پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔
سید حسین فیصل جاموٹ میگامنی لانڈرنگ کیس میں نیب کا گواہ بن گیا۔ نیب نے ملزم سید حسین فیصل جاموٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق رپورٹ بھی احتساب عدالت میں پیش کردی۔ اس سے قبل 3 ملزمان کرن امان، نورین سلطان اور اسلم مسعود پہلے ہی نیب کے گواہ بن چکے ہیں۔
عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کو انور مجید کو ایئرایمبولینس کے ذریعے عدالت لانے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔