Jan 22, 2020 07:25 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Karachi- Not a single govt dept in Sindh is corruption free, Mustafa Kamal
کراچی، وفاقی،صوبائی اورلوکل گورنمنٹ نااہل ہیں، مصطفیٰ کمال
کراچی
میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جب کے پی
اور پنجاب نے بلدیاتی نظام بنایا تو کیا سندھ سے مشاورت کی؟ وفاق کو آئی
جی سندھ کی تبدیلی میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہئے، اگرسندھ حکومت اس آئی جی
کی تبدیلی چاہتی ہےتوتبدیل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست
ختم، سندھ میں لوگ پی ایس پی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں، لوگوں کے ذہن
میں سوال ہےکہ لاڑکانہ جا کر کیسے کامیابی حاصل کرسکتا ہوں۔
مصطفیٰ کمال
نے کہا کہ کے فور کے پرانے ڈیزائن پر کام نہ کرکے کئی برس ضائع کئے گئے
ہیں، معلوم ہوا ہے کے فور پرانے ڈیزائن پر بنایا جائے گا، ہم تو پہلے ہی
کہتے تھے پرانے ڈیزائن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا
کہ وزیراعلیٰ اور بلاول نے پانی کی چار موٹروں کا افتتاح کیا ہے، کس
جمہوریت میں وزیر اعلیٰ پانی اور سیوریج کے منصوبوں کا افتتاح کرتا ہے؟
وزیراعلیٰ اوربلاول نےشکوہ کیا ہے کہ وفاق تعاون نہیں کر رہا، تمام مسائل
کی وجہ وفاق کو قرار دینا بھی سراسر غلط ہے، کراچی کی شہری حکومت کرپشن میں
لگی ہوئی ہے۔