Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 23, 2020 11:15 am views : 268

Location : Domestic Place

Islamabad- Corruption in Pakistan increased by 2019 compared to 2018, NAB performance continues to improve, Transparency International
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان میں 2018ء کی نسبت 2019ء میں کرپشن بڑھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
http://www.tnnasia.tv

بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2019میں پاکستان میں کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی اور 10 سال میں پہلی بار پاکستان کا اسکور بڑھنے کے بجائے کم ہوگیا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی )رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 2019 میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں مزید ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سی پی آئی انڈیکس میں اسکور 33 سے کم ہو کر32 ہو گیا۔ نیب کے موجودہ چیئرمین جاوید اقبال کی زیرِ قیادت قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی بہتر رہی، نیب پاکستان نے بدعنوان عناصر سے 153 ارب روپے نکلوائے۔ اس کے باوجود کرپشن سے متعلق انڈیکس میں پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے گیا ہے۔ 10 سال میں پہلی بار پاکستان کرپشن سے متعلق انڈیکس میں پیچھے گیا ہے۔
سی پی آئی رپورٹ  کے مطابق پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی گزشتہ برس کرپشن میں اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی درجہ بندی میں ان ممالک کا اسکور کافی نیچے چلا گیا۔ کینیڈا کا 4 درجہ تنزلی کے بعد اسکور81 سے 77 ہو گیا۔ گزشتہ برس فرانس میں بھی کرپشن میں اضافہ ہوا۔ فرانس کا اسکور 3 درجہ تنزلی کے بعد 72سے 69 ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق 180 ممالک کی دو تہائی تعداد نے کرپشن سے پاک ممالک میں 50 سے کم اسکور کیا۔ ڈنمارک اور نیوزی لینڈ دنیا کے 180 ممالک میں سب سے کم کرپٹ ممالک قرارپائے ہیں۔ تاہم پہلے نمبر پر آنے کے باوجود ڈنمارک کی ایک درجہ تنزلی ہوئی اور اس کا اسکور 88 سے 87 ہو گیا۔ ان کے علاوہ کم کرپٹ ممالک میں فن لینڈ تیسرے،سنگاپور چوتھے، سویڈن پانچویں، جرمنی نویں، برطانیہ 15 ویں اور امریکا 24 ویں نمبر پر ہے، جب کہ کم کرپٹ ممالک میں پاکستان کا120 واں نمبر ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved