راولپنڈی، پاکستان کا غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان نے زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، میزائل 290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزنوی بیلسٹک میزائل تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام اور دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی ہے۔