Jan 23, 2020 12:00 am
views : 236
Location : Foreign Office
Islamabad- Peace under threat after India revoked IOK special status: FM
اسلام آباد، پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر سے متعلق ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھے، اگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں یا جنوبی ایشیا میں کوئی چپقلش جنم لیتی ہے تو اس کے خطے کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوںگے۔ ان کا کہنا ہے کہ ، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو اجاگر کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا امریکی صدر پاکستان کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اس لئے وہ پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
بعدازاں اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کےد وران ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فارقی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی چیف آف ڈیفنس کے انتہا پسند ذہنیت کو ظاہر کرنے والے ریمارکس کو مسترد کرتا ہے، بھارتی فوج کے کشمیر میں مظالم جاری ہیں، جس کو 172 دن ہو چکے ہیں،ایک ہفتے کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست ہیں، سی پیک منصبوں کی جلد تکمیل حکومت پاکستان کی ترجیح ہے، 7 ہزارمیگاواٹ کے 4.12 ارب ڈالرز کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے، سی پیک کے 9 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں جو کل قرضوں کا دس فیصد بھی نہیں، سی پیک قرضوں کی خودمختاری کی ضمانت سے متعلق باتیں درست نہیں، پاکستان ایف اے ٹی ایف سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے پر عزم ہے۔