Jan 23, 2020 11:51 pm
views : 239
Location : Domestic place
Islamabad- Passengers to be scanned after outbreak of deadly virus in China,Zafar mirza
اسلام آباد، چین سے پاکستان خطرناک وائرس منتقلی کا خدشہ
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کرونا وائرس کی روک
تھام کے لئے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ وائرس
چینی صوبے ہوبے سے شروع ہوا تھا اور اب تک اس کے 440 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
لاہور
ایئرپورٹ پر قائم خصوصی کاونٹر پر سول ایوی ایشن اور محکمہ صحت کا عملہ
تعینات ہے جو چین سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کا چیک اپ کررہا ہے جب کہ
دیگر ممالک کی چین سے ہوتے ہوئے پاکستان آنے والی پروازوں کے مسافروں کا
معائنہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے کسی قسم کی سنسنی
پھیلانےکی ضرورت نہیں، چین میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،پاکستان میں
وائرس سےمتاثرکوئی مریض سامنے نہیں آیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ایک
ہفتےمیں 41پروازیں چین سے لاہور،کراچی اسلام آبادآتی ہیں، کروناوائرس سے
نمٹنےکیلئے اہم ایئرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم لگایاہے، چین سے
آنےوالےمسافربغیراسکریننگ ایئرپورٹس سے باہر نہیں جاسکتے۔
چین میں
وائرس سے اب تک کئی ہلاکتیں بھی ہوچکی جبکہ علاج دریافت نہ ہوسکا، وائرس سی
فوڈ اور جانوروں سے انسانوں میں پھیلا ہے، چین میں پھیلنے والے وائرس سے
اردگرد کے ممالک کے بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔