Sep 04, 2021 01:27 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Islamabad- we wants to prevent Afghanistan from becoming a safe haven for terrorists, Dominic Raab
اسلام آباد، طالبان کوتسلیم نہیں کرتے اوردیگرممالک سے بھی کہتے ہیں وہ یہی کریں، برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب کہتے ہیں سرحد پار کرنے والے افراد کیلئے سیکیورٹی انتظامات دیکھے
برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب نے دورہ پاکستان کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں گذشتہ روز قطر کے دورے کے بعد پاکستان میں ہوں، قطر میں وزیرخارجہ سے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور معاملات چلانے کیلئے انکی کوششوں پر بات کی، پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
ڈومینیک راب نے کہا کہ ملاقاتوں میں پاک افغان سرحد کی صورت حال پرگفتگوہوئی، میں صورت حال دیکھنے خود طورخم گیا، طورخم پرمیں نے مستقبل میں درپیش آنے والے چیلنجز کا جائزہ لیا، سرحد پار کرنے والے افراد کیلئے سیکیورٹی انتظامات دیکھے۔
ڈومینیک راب نے کہا کہ ہم طالبان کو تسلیم نہیں کرتے اوردیگرممالک سے بھی کہتے ہیں کہ وہ یہی کریں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کوکبھی بھی دہشگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے، ہم ہر ایک قدم پر طالبان کو جج کریں گے انکے الفاظ نہیں بلکہ عمل سے۔