Sep 05, 2021 06:21 pm
views : 206
Location : Different Places
Islamabad- Snatching body of Syed Ali Gilani is shameful example of India's descent into fascism'
مودی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریئے سے متاثر ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا بھارت کی بی جے بی حکومت کا انتہائی شرمناک اقدام قرار دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حریت رہنما کے خاندان کے خلاف مقدمات کا اندارج نازی ازم سے متاثر آر ایس ایس کی بی جے پی حکومت کی شرمناک مثال ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ علی گیلانی نے شدت پسند حکومت کیخلاف آزادی کی شمع روشن رکھی، بھارت سرکار علی گیلانی کے انتقال کے بعد بھی ان کے پیغام سے خوفزدہ ہے، ان کے خاندان کو تدفین بھی نہیں کرنے دی گئی، ظلم در ظلم بھارتی سرکار نے ان کے خاندان والوں کیخلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔