Sep 05, 2021 06:22 pm
views : 216
Location : Different Places
Karachi- Karachi Chamber appeals for extended business hours
کراچی چیمبر کا کاروباری پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ
کراچی
چیمبر نے چھوٹے تاجروں کی جانب سے اپنے مطالبات کے لیے بھوک ہڑتال کیے
جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے پیر تا ہفتہ کاروبار جاری
رکھنے اور کاروباری اوقات کو رات 10بجے تک توسیع دینے کی اپیل کردی۔
بزنس
مین گروپ کے چیئرمین زبیرموتی والا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پریشان حال
دکانداروں، ریسٹورنٹ و شادی ہال مالکان کی حالت زار پر رحم کھائے، انھوں نے
کہا کہ تاجروں کاجائزہ مطالبات منظور کرانے کے لیے سڑکوں پر بھوک ہڑتال
کرنا قابلِ تشویش ہے، وزیر اعلی سندھ، وزیر بلدیات، وزیر اطلاعات، وزیر
صنعت سندھ معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری مداخلت کریں اور
کراچی میں کاروباری سرگرمیوں پر عائد پابندیوں میں نرمی کے احکامات جاری
کریں۔
انھوں نے کہاکہ اگر موجودہ پابندیاں برقرار رہیں تومتعدد کاروبار
ہمیشہ کے لیے صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، لاکھوں افراد وبا سے ہلاک ہونے کے
بجائے، غربت، بھوک، بیروزگاری اور ذہنی دباؤسے از خود مرجائیں گے، ملک کے
دیگر صوبوں، سندھ میں کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ کاروبار رات 10بجے تک
پورا ہفتہ کھلا رکھنے کی اجازت ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شارق
وہرہ نے کہا کہ حکومت کے اس امتیازی سلوک سے کراچی اور حیدر آباد میں
احساسِ محرومی بڑھتا جارہا ہے۔