Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 05, 2021 06:26 pm views : 206

Location : Different Places

Karachi- Covid-19 vaccination at Sindh schools to start from Monday
  • Urdu

محکمہ تعلیم سندھ کا تمام اسکولوں میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ نے کل سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی زیرِ صدارت ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کی تجویز پر کل سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی، اور بچوں کو ویکسین لگانے کے لئے والدین سے رضامندی سرٹیفکیٹ لئے جائیں گے، جب کہ والدین کی تنظیموں اور نجی اسکولز ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ  اسکولز کی بندش سے بچنے کے لئے نویں سے بارہویں کے تمام طلبہ کی ویکسینیشن کرنا ہوگی، دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔
وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ نجی اسکولز کو سندھ حکومت کی مقرر کردہ تنخواہ اساتذہ کو دینا ہوگی، اسکولز کو لیٹ فیس پر بچوں کو اسکول سے نکالنے نہیں دوں گا، تمام نجی اسکولز والوں کو قانون کے مطابق 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی، تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، نجی اسکولز کے اساتذہ کی سندھی پڑھانے کی ٹریننگ لینگویج اتھارٹی کرے گی، ہم چاہتے ہیں سندھی زبان سے ہم آہنگی پیدا کریں۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، نجی اسکولز کی تعداد اور ان میں سہولیات بھی دیکھی جائیں گی، تمام نجی اسکولز کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے مکینزم بنایا جائے گا، اسکولز میں انسپیکشن کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہیں بھی معلوم کی جائیں گی۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved