Sep 06, 2021 12:29 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,613 coronavirus cases, 57 deaths in 24 hours
اسلام آباد، عالمگیر وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے مزید ستاون زندگیاں اجاڑ دیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں تین ہزار چھ سو تیرہ نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 3 ہزار 157، سندھ میں 4 لاکھ 38 ہزار 327، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 200، بلوچستان میں 32 ہزار 403، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 51، اسلام آباد میں ایک لاکھ 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 824 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 81 لاکھ 10 ہزار 457 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 131 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 64 ہزار 319 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 606 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 12 ہزار 66، سندھ میں 6 ہزار 960، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 107، اسلام آباد میں 874، بلوچستان میں 340، گلگت بلتستان میں 177 اور آزاد کشمیر میں 708 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔