Sep 06, 2021 12:49 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Islamabad- Most of the pages are missing in the volume provided in reference to Nooriabad plant, CM Sindh
اسلام آباد، یوم دفاع کی تقریب میں نہیں گیا،نوٹس پر احتساب عدالت آیا ہوں،وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں نوری آباد پلانٹ کےغیر قانونی ٹھیکوں اورمنی لانڈرنگ ریفرنس میں فراہم کئے گئے والیوم میں اکثر صفحات غائب ہیں
وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف نوری آباد پلانٹ کےغیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی، مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کو بلائیں، اشتہاری ملزم محمد علی کی پراپرٹیز کی تفصیل بھی پیش کرنی ہے،اگر تمام ملزم موجود ہیں تو فرد جرم عائد کر دیتے ہیں۔وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ ہمیں ریفرنس کے جو والیوم فراہم کیے گئے ان میں اکثر صفحات غائب ہیں، جج احتساب عدالت نے کہا کہ اس متعلق بھی تفتیشی افسر سے پوچھ لیتے ہیں۔
احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں تفتیشی افسر کو طلب کرلیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، ڈیڑھ ماہ پہلے کورونا کی وبا کراچی اورحیدرآباد میں پھیل گئی تھی جس کے باعث ایک ہفتےکا لاک ڈاؤن لگایا گیا۔کراچی میں کورونا کی شرح 7 سے 8 فیصد ہے،سندھ حکومت کی ایس او پیز پر عوام نے عمل کیا جبکہ ہم کورونا کے حوالے سے کوئی بھی چیز عوام سے نہیں چھپاتے،ہم صوبے میں زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کی کوشش کر رہے ہیں۔