Sep 06, 2021 02:14 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Islamabad- False cases are being made for revenge, says Ahsan Iqbal
اسلام آباد، انتقام کی آگ بجھانے کیلئے جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں، احسن اقبال کہتے ہیں نیب نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتقام کی آگ بجھانے کیلئے جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں، نیب نے چلتے ہوئے منصوبے تباہ کر دیئے، ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، پٹرول، گیس، بجلی، ادویات کیوں مہنگی ہیں، حکومت کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے پر ڈھائی ارب روپے خرچ ہوئے، نیب نے منصوبے کی 6 ارب روپے لاگت ظاہر کی، نیب نے چلتے ہوئے منصوبے تباہ کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں ایک ماہ رہ گیا ہے، حکومت نے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی، پاکستان میں نیب کی ساکھ زیرو ہوچکی۔