Sep 06, 2021 02:28 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Lahore- No place for Malik as PCB name T20 World Cup squad
لاہور، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سرفراز احمد ڈراپ کردیئے گئے، بابر اعظم کپتان ہوں گے، چیف سلیکٹر محمد وسیم کہتے ہیں پاکستان کا اسکواڈ 15 رکنی ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز 17 ستمبر سے شروع ہوگی۔پاکستان کا اسکواڈ 15 رکنی ہے، 3 ریزور پلئیرز شامل ہیں۔ ٹیم کی ضرورت کے مطابق انتخاب کیا، کنڈیشنز کو ذہن میں رکھا ہے۔
محمد وسیم نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کپتان ، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ٹیم میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی شامل ہیں۔سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ ریزرو پلئیرز میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ محمد وسیم کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ اعظم خان بیک اپ وکٹ کیپر ہوں گے، اس لیے ان کا انتخاب کیا، اعظم خان ٹیم میں آتے ہیں تو مڈل آرڈر کو بھی فائدہ ہو گا، اعظم خان مڈل آرڈر کی بھی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ آصف علی بھی پرفارم کریں گے۔