Sep 06, 2021 02:55 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Karachi- Rain likely in city on September 9
کراچی، بارشوں کا نیا اسپیل، شہر قائد کے باسی ایک بار پھر تیار ہوجائیں، موسم کا حال بتانے والوں نے نو اور دس ستمبر کو کراچی میں بارش کی نوید سنادی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا مون سون کا نیا اسپیل 9ستمبر کومتوقع ہے ، اس اسپیل میں ہلکی سے درمیانے درجےکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ڈائریکٹرمیٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ اسپیل کا دورانیہ 2روز 9 اور10ستمبر تک رہےگا اور آئندہ چند روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، اس دوران کراچی کا درجہ حرارت 34سے 36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا ایک اور کم دباؤ بن رہا ہے، بارش کا سسٹم سینٹرل انڈیا اور بھارتی راجستھان سے سندھ کا رخ کرے گا، ہوا کا کم دباؤ 7 اور 8 ستمبرکو سندھ میں داخل ہوگا۔
گذشتہ روز محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ موسلادھار بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا تاہم شہر قائد میں کہیں کہیں بونداباندی ہوسکتی ہے۔