Sep 07, 2021 12:45 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 98 Pakistanis, infects 3,316 in one day
کراچی، کورونا وائرس کا زور مزید تیز ہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اٹھانوے افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہی روز میں تین ہزار تین سو سولہ نئے مریض داخل کرلئے گئے
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 5 ہزار 5، سندھ میں 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، بلوچستان میں 32 ہزار 411، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار 771 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 314 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 67 ہزار 589 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 478 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 12 ہزار 96، سندھ میں 6 ہزار 995، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 130، اسلام آباد میں 877، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 178 اور آزاد کشمیر میں 712 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔