Sep 07, 2021 01:00 pm
views : 265
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan Air Force is fully prepared to defend the integrity and dignity of the country, says Air Chief
اسلام آباد، ملک کی سالمیت اور وقارکے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں، ایئر چیف کہتے ہیں پاک فضائیہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر ہے
پاک فضائیہ کے تحت ملک بھرمیں اپنے تمام ایئربیسز اورتنصیبات پر سات ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا گیا۔ سات ستمبر کے دن کی مناسبت سے مرکزی تقریب ایئرہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
اس خاص دن کے موقع پر انہوں نے ان تمام کشمیریوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا جنہوں نے آزادی کی خاطر لڑتے ہو ئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز، افسران، ائیر مین اور سویلینز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قبل ازیں اس تاریخی دن کی مناسبت سے کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر ایئر وائس مارشل زعیم افضل، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ائیر کمانڈ نے سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ملک بھر میں پاک فضائیہ کے دیگر شہداء کی قبروں پر بھی اسی طرح کی تقاریب منعقد کی گئیں۔