Sep 07, 2021 03:10 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Karachi- Meteorological Department once again forecast rain with strong winds and thunderstorms in City
کراچی میں کل رات سے گیارہ ستمبر تک تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہوگی، موسم کا حال بتانے والوں نے ایک مرتبہ پھر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
محکمۂ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت میں موجود ہوا کا کم دباؤ مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ تھر پارکر اور عمر کوٹ میں آج سے 11 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔میر پور خاص، سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔کراچی میں کل رات سے 11 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔حیدر آباد، شہید بینظیر آباد اور جامشورو میں بھی 11 ستمبر تک بارش ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکار پور میں 9 سے 11 ستمبر کے دوران بارش متوقع ہے۔