Sep 07, 2021 03:19 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- NAB wants to change loyalties of politicians, Shahid Khaqan
اسلام آباد، شاہد خاقان عباسی نے نیب پر الزام عائد کردیا،لیگی رہنماء کہتے ہیں قومی احتساب بیورو سیاستدانوں کی وفاداری تبدیل کرنا چاہتا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاستدانوں کی وفاداری تبدیل کرنا چاہتا ہے، احتساب بیورو اور حکومت ایک ہی چیز بن گئے ہیں، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون میں گنجائش نہیں، حکومت مخالفین پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت ختم ہوچکی، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، بے روزگاری بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، کسی کو عوام کی پروا نہیں، حکومت دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے، ملک میں نا ختم ہونیوالی نااہلی اور کرپشن ہے، ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا، 20، 20 سال سے برسر روزگار افراد کو بے روزگار کر دیا گیا، 18 ہزار ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔