Sep 07, 2021 03:25 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Islamabad- Cabinet approves names of Rao Sardar as Punjab IG, Kamran Ali Afzal as Chief Secretary
اسلام آباد، وفاقی کابینہ نے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی منظوری دیدی، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور اقتدار میں پنجاب میں ساتویں آئی جی تعینات ہوئے ہیں
وفاقی کابینہ نے پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دیگر معاملات کے علاوہ پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
کابینہ نے راؤ سردار کو آئی جی پنجاب جب کہ کامران علی افضل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔دونوں کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ سابق آئی جی پنجاب انعام غنی کو آئی جی پاکستان ریلویز پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔