Sep 07, 2021 04:08 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Muzaffarabad- Defense and Martyrs Day, Pakistan Navy beat Cricket Match AJK Team by 9 Wicket
مظفرآباد،
یوم دفاع و شہداء، پاک بحریہ اور آزاد جموں و کشمیر کے درمیان دلچسپ کرکٹ
میچ، پاک بحریہ کی ٹیم نے نو وکٹوں سے فتح حاصل کرلی
پاک
بحریہ نے یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا
گیا، میچ پاک بحریہ اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
یوم
دفاع و شہداء کے موقع پر پاک بحریہ کے زیر اہتمام دوستانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ
میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف
(سپلائی) ریئرایڈمرل طارق علی نے شرکت کی، اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے
مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔
میچ پاک بحریہ اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاک بحریہ کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
اس دوران شرکا نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
سنسنی
خیز مقابلے کے بعد ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (سپلائی) ریئرایڈمرل طارق علی
نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور
انعامات تقسیم کیے۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں آزاد جموں و
کشمیر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا جس پر
کشمیری عوام نے پاک بحریہ کیجانب سے ان خیرسگالی اقدامات کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری بھائیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم ہے۔