Sep 08, 2021 12:08 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,902 coronavirus cases, 83 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کے وار ختم نہ ہوسکے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمگیر وباء کی چوتھی لہر نے مزید تیراسی افراد کو ابدی نیند سلادیا، ایک ہی روز میں تین ہزار نو سو دو نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 6 ہزار 960، سندھ میں 4 لاکھ 40 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 980، بلوچستان میں 32 ہزار 456، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 84، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 550 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 942 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار 308 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار 537 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 71 ہزار 976 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 389 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 12 ہزار 118، سندھ میں 7 ہزار 30، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 155، اسلام آباد میں 877، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 712 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔