Sep 08, 2021 12:29 pm
views : 253
Location : different Areas
Islamabad- Pakistan Navy Day observed with national zeal
پاکستان بھر میں یوم بحریہ انتہائی ملی جوش وجذبے سے منایا گیا، امیر البحر کہتے ہیں آٹھ ستمبر ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اور یادگاردن ہے جو پاک بحریہ کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اور جذبوں کی یاد دلاتا ہے
انیس سو پیسنٹھ کی جنگ میں بری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔ طیارہ بردار جہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔
پاکستان کی واحد آبدوز غازی نے اپنے نام کی لاج رکھتے ہوئے غازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا آج تک حیران ہے۔ غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا۔ آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر لرزہ طاری کیا اور کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی پاک بحریہ نے خصوصی وڈیوز جاری کی ہیں۔ ویڈیو کو منزلِ مراد کا عنوان دیا ہے۔
یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کر کے ہندوستانی ریڈار اسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا تھا، پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔