Sep 08, 2021 12:39 pm
views : 259
Location : Domestic Place
Islamabad- Would be premature to react to announcement of caretaker Afghan setup, Fawad
کابل میں حکومت کی عدم موجودگی میں انٹیلی جنس ادارے فریم ورک تشکیل دیتے ہیں، فواد چوہدری کہتے ہیں بدقسمتی سے بھارت کے ایسے گھناﺅنے اقدامات کی وجہ سے عام آدمی ایسے پروپیگنڈے سے متاثر ہوتا ہے
وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے اعلان پر ردعمل دینا قبل از وقت ہوگا، ہمیں کچھ انتظار کرنا چاہیے، میڈیا کی رپورٹس سے پتہ چلا کہ ترکی اورقطرکی انٹیلی جنس کے سربراہان بھی کابل میں موجود تھے۔ اگرہم وزیر خارجہ کو کابل بھیجتے تووہ وہاں کس سے ملاقات کرتے؟ وہاں کوئی وزیرخارجہ موجود نہیں ہے، کابل میں باضابطہ حکومت کی عدم موجودگی میں انٹیلی جنس ادارے ایسے فریم ورک تشکیل دیتے ہیں، ہمیں افغانستان کے ساتھ سنگین مسائل درپیش رہے ہیں جن میں داعش میں توسیع، پناہ گزینوں کے مسائل اور ٹی ٹی پی کی افغانستان سے مائیگریشن شامل ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی رہی ہے، پاکستان نے طالبان کے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سہولت فراہم کی افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کو انخلاء میں پاکستان نے مدد فراہم کی، ہم نے افغانستان میں پھنسے ہزاروں لوگوں کو نکالا، افغانستان سے غیرملکی شہریوں کے انخلا کی ہماری کوششوں کو دنیا نے سراہا ہے،2007 اور 2011 میں ہم جو کہہ رہے تھے وہ صحیح ثابت ہوا۔ اگراس وقت ہماری بات مان لی جاتی توآج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی۔