Sep 08, 2021 01:10 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- Technology taught thirty years ago has now become a reality, says CM Sindh
کراچی، تیس سال پہلے پڑھائی گئی ٹیکنالوجی اب حقیقت بن گئی، وزیرِ اعلیٰ سندھ کہتے ہیں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سے ٹیکنالوجی اور تعلیم میں ہم بہت ترقی کر سکتے ہیں
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم فیصلے کیئے، بہت سارے فیصلے غیر مقبول تھے لیکن ان کے اچھے نتائج ملے۔
وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی، کمشنر کراچی اور افسران نے جامعہ کراچی میں انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز میں عالمی نمائش کے افتتاح کے سلسلے میں آنے والے وزیرِ اعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی نمائش کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اب تمام مسائل، چاہے وہ صحت ہو یا بینکنگ سب کا حل رکھتی ہے۔آج سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد ہے، ہم 20000 کورونا ٹیسٹ روزانہ کر رہے ہیں، اس سے پہلے 1000 ٹیسٹ کرنے کا بھی سوچنا مشکل تھا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ سال کوویڈ کے حملے کے بعد 500 ملین روپے کا فنڈ قائم کیا، اس فنڈ سے ہم متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتے تھے، مگر اس میں جو کامیابی ملنی چاہیئے تھی وہ نہیں ملی۔
انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز میں عالمی نمائش 2 روز تک جاری رہے گی۔