Sep 08, 2021 03:15 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- International Community must play a role in improving Afghanistan's economic situation, says FM
اسلام آباد، افغانستان کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغانستان کی اقتصادی صورتحال بہتر کرنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا
افغانستان کی صورتحال پر ورچوئل علاقائی کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے، افغانستان کے عوام کے ساتھ ہیں، افغانستان کے مسائل افغانستان کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئیں۔
پاکستان کی دعوت پر افغان مسئلے پر پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس ہوا۔اجلاس میں چین،ایران،تاجکستان،ترکمانستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں افغانستان اور عوام کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، مہاجرین کی آمد اور بارڈر سکیورٹی کے چیلنجز ہیں، افغانستان میں کوئی خون ریزی نہیں ہوئی، طالبان نے عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے،افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں،افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے، صورت حال مشکل اورپیچیدہ ہے۔