Sep 08, 2021 03:29 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Lahore- Action will be taken against those who filed false cases, IG Punjab
لاہور، نئے آئی جی پنجاب نے چارج سنبھال لیا، آتے ہی وارننگ دیدی، راؤ سردار کہتے ہیں جھوٹا مقمدمہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی
نئے آئی جی پنجاب پولیس کا عہدہ سنبھالنے والے راؤ سردار علی خان نے وارننگ دی ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
آئی جی پنجاب کا منصب سنھبالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے ساتھ تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہراسانی کے واقعات کے خلاف قانون فوری طور پر حرکت میں آئے گا، بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ محکمے میں کسی قسم کی گروپ بندی کی اجازت نہیں، کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک سب کی ڈیوٹی متعین ہے۔