Sep 09, 2021 12:45 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Islamabad- Three C-31 planes reached in Afghanistan from Pakistan carrying relief supplies
اسلام آباد، پاکستان کی طرف سے افغان عوام کیلئے امداد کی فراہمی یقینی بنادی گئی، تین سی ون تھرٹی جہاز امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گئے
حکومت پاکستان نے افغانستان کے عوام کے لئے انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان بھجوادی۔تین سی ون تھرٹی جہاز امدادی سامان لے کر کابل پہنچ گئے- فوری امدادی سامان کی بذریعہ ہوائی جہاز فراہمی کے بعد مزید سامان سڑک کے راستے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق پاکستان کی حکومت موجودہ مشکل ماحول میں افغان بھائیوں کی ہرممکن حد تک مدد جاری رکھے گی۔ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کے عوام کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ ممکنہ انسانی بحران سے بچا جاسکے۔
عبوری افغان حکومت کے اعلان پر ردعمل میں ترجمان کا کہنا تھا امید ہے عبوری افغان حکومت ملک میں امن و سلامتی کیلئے کام کرے گی۔