Sep 09, 2021 02:36 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Islamabad- Imran Khan directed to mobilize the party across the country for local body elections
اسلام آباد، وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت جاری کردی، عمران خان کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے
وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے۔
دوروں کی ابتداء جنوبی پنجاب سے کی جائے گی۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دوروں میں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تنظیمی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔