Sep 09, 2021 03:55 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Rahim Yar Khan, Chairman PPP claimed to next government in the federation and Punjab
رحیم یار خان، چیئرمین پیپلز پارٹی نے وفاق اور پنجاب میں آئندہ حکومت بنانے کا دعویٰ کردیا، بلاول بھٹو کہتے ہیں آپ اپوزیشن کا کردار ادا کریں یا اعلان کریں حکومت کے سہولت کار ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپ اپوزیشن کا کردار ادا کریں یا اعلان کریں حکومت کے سہولت کار ہیں، ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا آپ اس وقت بھی پیچھے ہٹ گئے، یہ کٹھ پتلی کا کٹھ پتلی ہے، آپ ہمت پکڑو یہ گر جائے گا، ایسا نہیں ہوسکتا ووٹ کی عزت کے ساتھ دھوکا کیا جائے۔
رحیم یار خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جیالوں کی محنت کے سبب مضبوط ہو رہی ہے، پیپلزپارٹی مستقبل میں حکومت بنائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم پر مسلط کیے گئے کھلاڑی نے کیا حشر کر دیا ہے، کرپشن کا خاتمہ، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا، موجودہ حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا، ملکی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں دیکھی جو خان صاحب لے کر آئے، جن کے پاس روزگار تھا وہ بھی چھین لیا گیا، یہ ظالم اور عوام دشمن حکومت ہے، پیپلزپارٹی دور میں ریکارڈ روزگار فراہم کیا گیا، پیپلزپارٹی دور حکومت میں پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا، عوامی حکومت میں عوام کے مفاد کیلئے سوچا جاتا ہے۔