Sep 10, 2021 12:21 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Karachi- Omar Sharif seeks help from PM for treatment
کراچی، عمر شریف نے وزیر اعظم سے علاج کیلئے مدد طلب کرلی، کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کہتے ہیں امید ہے عمران خان میری آواز پر لبیک کہیں گے
سینیئر اداکار اور کامیڈین عمرشریف نے وزیراعظم عمران خان سے علاج کے لیے مدد طلب کرلی۔
عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف کامیڈین کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے ۔
معروف کامیڈین نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمر شریف وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں ، عمران خان صاحب!جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے کال کی ہے، میں نے آپ کی آوز پر لبیک کہا ہے اسی لئے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔